ٹک ٹاک پر پابندی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

ٹک ٹاک پر پابندی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگارخصوصی)ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی،یہ درخواست مقامی وکیل ندیم سرور کی طرف سے دائر کی گئی ہے جس میں کہاگیاہے کہ ٹک ٹاک نوجوان نسل کے لئے تباہ کن ہے، اس سے وقت اور پیسے کے زیاں کے ساتھ ساتھ فحاشی عام ہو رہی ہے،درخواست میں یہ بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ ٹک ٹاک سے بلیک میلنگ اور ہراسانی کا عنصر بڑھ رہا ہے،اس لئے پی ٹی اے کو ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کا حکم دیا جائے. درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ درخواست کے حتمی فیصلے تک ٹک ٹاک ویڈیو کو آپ لوڈ کرنے سے روکا جائے۔
ٹک ٹاک پابندی