شبقدر،قتل اور اقدام قتل کا اشتہاری گرفتار

شبقدر،قتل اور اقدام قتل کا اشتہاری گرفتار

  

شبقدر(تحصیل رپورٹر) شبقدر پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب خطرناک اشتہاری مجرم منشیات فروش گرفتار، تفصیلات کے مطابق عرصہ دراز سے قتل کے مقدمہ میں مطلوب خطرناک اشتہاری مجرم خان ذادہ ولد حکم خان سکنہ یوسف خان قلعہ شبقدر کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او شبقدر جو ہر شید خان نے پولیس پارٹی کے ہمراہ منشیات کے مکرو، دھندے میں ملوث آئس فروش حضرت علی ولد سید عالم سکنہ میاں گان مٹہ مغل خیل کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 110گرام آئس برآمد کرلی۔ ایس ایچ او شبقدر جوہر شید خان نے میڈیا کو بتایا کہ منشیات ہمارے نوجوانوں میں زہر پھیلا رہا ہے۔ ان کی بیج کنی ہماری ذمہ داری ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -