حکومت نے پاک افغان راہداری تجارتی معاہدے کا وعدہ پوراکیا،عائشہ فاروقی

حکومت نے پاک افغان راہداری تجارتی معاہدے کا وعدہ پوراکیا،عائشہ فاروقی

  

لاہور(این این آئی)پاکستان نے آج سے واہگہ کے راستے افغان برآمدات کی بحالی کا فیصلہ کیا ہے۔دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے ایک بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ افغان حکومت کی خصوصی درخواست اور افغانستان کی راہداری تجارت میں تعاون کے تناظر میں کیاگیا۔ترجمان نے کہا کہ اس اقدام سے پاکستان نے پاک افغان راہداری تجارتی معاہدے کے تحت اپناوعدہ پوراکیا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان نے تمام سرحدی ٹرمینلز پر دوطرفہ تجارت اور افغان راہداری تجارت کو کوروناوائرس سے پہلی والی حیثیت پر بحال کردیا ہے۔

عائشہ فاروقی

مزید :

صفحہ اول -