پاکستان اور ہَنگری کے درمیان ٹیکس تعاون کو فروغ دینے کے معاہدے پر دستخط

پاکستان اور ہَنگری کے درمیان ٹیکس تعاون کو فروغ دینے کے معاہدے پر دستخط

  

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور ہَنگری کے درمیان ٹیکس تعاون کو فروغ دینے کیلئے معاہدے پر دستخط کر دیئے گئے۔ جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور ہنگری کے درمیان دْہرے ٹیکسیشن اور آمدنی پر ٹیکسز سے بچاؤکی روک تھام کے لئے مْعاہدے پر دستخط ہوئے، پاکستان اور ہنگری نے معلومات کے تبادلہ کے آرٹیکل میں تبدیلی کی تاکہ مْعاہدے کے تحت ٹیکس معاملات سے متعلق انتظامی تَعاون کو جَدید معیار کے مْطابق بنایا جا سکے۔ اعلامیہ کے مطابق ایف بی ار ہیڈ کوارٹر میں ہونے والی تقریب میں ہَنگری کی حکومت کی طرف سے ہنگری کے سفیر اور ڈاکٹر محمد اشفاق ممبر آئی آر آپریشنز نے مْعاہدے پر دستخط کئے، مْعاہدے کا آرٹیکل 27 معلومات کے تَبادلہ سے متعلقہ ہے اس تبدیلی سے معلومات کے تبادلہ کے آرٹیکل کے تحت دستخط کنندہ پارٹیز اْن معلومات کا تبادلہ کریں گی جس کے باعث دونوں ممالک اپنے بنکوں اور فنانشل اداروں کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کا تبادلہ کر سکیں گی۔اعلامیہ کے مطابق دْونوں مْمالک اس آرٹیکل میں کی جانے والی تبدیلی کے تِحت ایک دوسرے سے ہر طرح کی معلومات کا تَبادلہ کَر سکیں گی۔

معاہدے پر دستخط

مزید :

صفحہ آخر -