احمد حسین ڈیہڑ کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کی افواہیں، سوشل میڈیا پر بھی طوفان

احمد حسین ڈیہڑ کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کی افواہیں، سوشل میڈیا پر بھی طوفان

  

ملتان (نیوز رپورٹر) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی احمد حسین ڈیہڑ کی جانب سے پارٹی کے وائس چیئرمین و وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے خلاف کرپشن کے الزامات عائد کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر احمد حسین ڈیہڑ کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کے اعلان کی افواہیں بھی گردش کررہی ہیں جبکہ ایک روز قبل ضلعی تنظیم کے جنرل سیکرٹری سید بابر شاہ نے انکشاف کیا تھا کہ احمد حسین ڈیہڑ نے لاہور میں اپوزیشن پارٹی کی ایک اہم شخصیت سے ملاقات بھی کی ہے اور اس ملاقات ہونے کے بعد احمد حسین ڈیہڑ کی مخدوم شاہ محمود قریشی پر جھوٹ پر مبنی الزام تراشی اسی ایجنڈے کی کڑی ہے۔

افواہیں

مزید :

صفحہ اول -