پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کی باغی ایم این اے کیخلاف پریس کانفرنس، شاہ محمود کا بھر پوردفاع

پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کی باغی ایم این اے کیخلاف پریس کانفرنس، شاہ محمود کا ...

  

ملتان (نیوز رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے ضلع بھر کے پارٹی اراکین اسمبلی کے ہمراہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبہ کا قیام تحریک انصاف کے منشور کا حصہ ہے پارٹی قیادت نے سیکرٹریٹ کے قیام سے صوبہ کی بنیاد رکھ دی ہے جنوبی پنجاب صوبہ ضرور بنے گا سوشل میڈیا پر ہمارے اراکین اسمبلی بارے میں مخالفین کی جانب سے جو افواہیں پھیلائی جارہی ہیں ہم ان کی سختی سے تردید کرتے ہیں عوام کے مسترد شدہ مخالفین اپنے وعدوں اور صوبہ و مرکز میں دوتہائی اکثریت ہونے کے باوجود جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام بارے کوئی پیشرفت نہیں کرسکے بلکہ مخالفین کے دور حکومت میں خطے کے لیئے جاری ہونیوالے ترقیاتی فنڈز بھی لاہور منتقل ہوتے رہے ہیں جبکہ پہلی بار اس خطے کے لیئے 33 فیصد ترقیاتی فنڈز مختص کیئے گئے ہیں جو اسی خطے میں خرچ کیئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ تینوں ڈویڑنز کے 54 اراکین اسمبلی میں سے 40 اراکین نے جنوبی پنجاب صوبہ سیکرٹریٹ کے قیام بارے ملتان کے حق میں ووٹ دیا ہے انہوں نے کہا مخدوم شاہ محمود قریشی ملتان میں سیکرٹریٹ بنانے کے حق میں ہیں اور انہوں نے وزیرآعظم عمران خان پر اپنا موقف واضح کردیا ہے انہوں نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کے بہاولپور سیکرٹریٹ بنانے بارے بیان کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے غلط بیانی کی ہے اس کا فیصلہ جنوبی پنجاب اسمبلی کرے گی ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ہمارے ایک ایم این اے نے مخدوم شاہ محمود قریشی بارے کرپشن کی افواہ اڑائی جارہی ہے تاہم جس پر نیب کے کیسز ہیں اس سے ان بلاجواز الزامات کی توقع کی جاسکتی ہے انہوں نے کہا کہ ہم ان الزامات کی سختی سے مذمت کرتے ہیں مخدوم شاہ محمود کا سیاسی کیریر کسی سے چھپا ہوا نہیں انہوں نے ہمیشہ اصولی و شفاف سیاست کی ہے اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی ندیم قریشی نے کہا کہ ملتان کے جن بیٹوں کو آپ نے اپنے ووٹ دے کر فیصلوں کا حق دیا تھا وہ آپ کو مایوس نہیں کریں گے تحریک انصاف نے جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام بارے پیشرفت کی ہے اس میں مخدوم شاہ محمود قریشی کی کاوشوں کا بڑا عمل دخل ہے وہ ملتان کا مقدمہ لڑرہے ہیں اور انہی کی وجہ سے پہلی بار جنوبی پنجاب صوبہ کو تحریک انصاف کے منشور میں شامل کیا گیا بیرسٹر وسیم خان بادوزئی نے کہا کہ احمد حسین ڈہیڑ کو جس نے ٹکٹ لے کر دیا اسی کی پیٹھ میں چھرا گھونپ دیا ہے بدقسمتی سے اس ایم این اے کے تین ایم پی ایز اس کے ساتھ نہیں چل رہے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے تمام اراکین اسمبلی چیئرمین عمران خان اور وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی پر غیرمتزلزل اعتماد کرتے ہیں ضلعی صدر چوہدری خالد جاوید وڑائچ نے کہا کہ احمد حسین ڈہیڑ نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی زبان بول رہے ہیں بطور ضلعی صدر ہم اس محسن کش کے الزامات کی شدید مذمت کرتے ہیں اس موقع پر اراکین اسمبلی حاجی جاوید اختر انصاری، ظہیرالدین خان علیزئی، میاں طارق عبداللہ، محترمہ سبین گل، سلیم لابر اور ملک واصف مظہر راں نے بھی خطاب کیا جبکہ چیئرمین ایم ڈی اے میاں جمیل احمد، ضلعی تنظیم کے عہدیداران عامر انور قریشی، یاسر خان، عزیز اللہ خان اور اعجاز لوٹھر سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

پریس کانفرنس

مزید :

صفحہ اول -