شاہ محمود کو خوش کرنیوالے سن لیں ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے: احمد حسین ڈیہئر کا جوابی وار

شاہ محمود کو خوش کرنیوالے سن لیں ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے: احمد حسین ڈیہئر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (نیوز رپورٹر) ایم این اے ملک احمد حسین دیہڑ نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی اگر ایم پی ایز کو اکٹھا کرنے کی بجائے ملتان میں سیکرٹریٹ کیلئے ہمیں اکٹھا کر کے پارٹی تک عوام کے جذبات پہنچاتے تو آج سیکرٹریٹ بہاولپور کی بجائے ملتان میں ہوتاپریس کانفرنس کرنے والے اراکین صوبائی اسمبلی میرے موقف کی حمایت کرتے تو ملتان اور جنوبی پنجاب کی عوام کے سامنے سرخرو ہوجاتے۔میرے خلاف پریس کانفرنس شاہ محمود نے کروائی۔عمران خان کا سپاہی ہوں۔ان کا اور ان کی پارٹی کا نقصان برداشت نہیں۔آج بھی کہتا ہوں سیکرٹریٹ کی بہاولپور منتقلی سے پارٹی کو نا قابل تلافی نقصان ہوا ہے۔شاہ محمود نے ملتان اور ڈی جی خان کے اراکین اسمبلی کو کمیٹی میں شامل نہ کرکے غلطی کی۔جس کا فائدہ کسی اور نے اٹھایا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری ملتان میں صحا فیوں کو کہہ چکے ہیں کہ مر?زی سیکرٹریٹ بہاولپور میں ہی بنے گا۔اب بہاولپور میں جگہ بھی فائنل ہو چکی۔اب بھی وقت ہے یہ لوگ میری مخالفت کے بجانے ساتھ دیں وگرنہ پارٹی کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا اور ہم عوام کا سامنا بھی نہیں کر سکیں گے۔وقت بتائے گا کہ عوام سے سچ کون بول رہا تھا۔کرپشن کی خبروں سے اخبار بھرے پڑے ہیں۔جس کو نظر نہیں آتی ملتان کے گزشتہ ایک ماہ کے اخبار اٹھا کر دیکھ لے۔میرے خلاف پریس کانفرنس کرنے والے وعدہ کریں اگر مر?زی سیکرٹریٹ بہاولپور میں ہی بنا تو اسی طر ح اسی پریس کلب میں ملتان کے عوام سے معافی مانگیں گے۔مجھے عزت عمران خان اور ملتان کے عوام نے دی۔عمران خان اور ملتان کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔خاموش نہیں بیٹھوں گا۔
احمد حسین ڈیہڑ

مزید :

صفحہ اول -