وفاقی وزراء نے متحدہ کو منالیا، پارلیمنٹ کے سامنے کے الیکٹرک کیخلاف دھرنا ختم 

وفاقی وزراء نے متحدہ کو منالیا، پارلیمنٹ کے سامنے کے الیکٹرک کیخلاف دھرنا ...

  

اسلام آباد(آئی این پی) حکومت کی جانب سے یقین دہانی کے بعد ایم کیو ایم نے پارلیمنٹ ہاوس کے باہر کے الیکٹرک کیخلاف جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ وفاقی وزیر توانائی عمرایوب نے کہا کہ اس وقت کی صورتحال کے حقائق پیش کروں گا،کے الیکٹرک کی تیل کی ڈیمانڈ 38سو ٹن ہے، جتنا تیل چاہیے وہ ملے گا، وفاق کے الیکٹرک کو 650 میگاواٹ سے زیادہ بجلی فراہم کررہاہے،کے الیکٹرک کوجوذمہ داری اداکرنی چاہیے تھی وہ ادانہیں کی۔ منگل کو ایم کیو ایم پاکستان کے احتجاجی کیمپ میں وفاقی وزیر توانائی عمرایوب، وزیرتعلیم شفقت محمود، وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر، حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی نے بھی شرکت کی۔وفاقی وزیرعمرایوب نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا بحری جہاز کراچی آئے گا جو تیل فراہم کرے گا،کے الیکٹرک کی تیل کی ڈیمانڈ 38سو ٹن ہے، کے ا لیکٹرک کو جتنا تیل چاہیے وہ ملے گا، وفاق کے الیکٹرک کو 650میگاواٹ سے زیادہ بجلی فراہم کررہاہے،کے الیکٹرک کوجوذمہ داری اداکرنی چاہیے تھی وہ ادانہیں کی۔انہوں نے کہا کہ کابینہ کی خصوصی میٹنگ بھی اسی معاملے پر ہورہی ہے۔ ہم نے تمام حقائق ایوان کے سامنے رکھ کرکراچی کے عوام کا دفاع کیا۔ کراچی کے ووٹرزاورسپورٹرزکوکبھی اکیلانہیں چھوڑیں گے۔ اسد عمر نے کہا کہ میئر کراچی وسیم اخترکہہ رہے ہیں کہ ہم پردباوہے کراچی سب کی میزبانی کرتاہے آج اسلام آباد کراچی کی میزبانی کرے گا، لوگ کچرا نہ اٹھانے کا سوال بھی ہم سے کررہے ہیں،سندھ حکومت نے میئرکراچی کومفلوج کر رکھاہے۔ ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی میں پنجاب سے زیادہ کوروناکیسزہیں،کراچی میں بجلی نہیں لیکن بل آتے ہیں۔

دھرنا ختم 

مزید :

صفحہ آخر -