خیبر پختونخوا اسمبلی میں افغانستان سے بند تجارتی راستوں کو کھولنے کی قرارداد جمع

خیبر پختونخوا اسمبلی میں افغانستان سے بند تجارتی راستوں کو کھولنے کی ...

  

پشاور (سٹی رپورٹر)افغانستان کے ساتھ بند تجارتی راستوں کے کھولنے اور معاشی آمدورفت کی بحالی کیلئے خیبرپختونخوا اسمبلی میں قراردار جمع کرادی۔ ضلع مومند سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی نثارمومند کی جانب سے جمع کردہ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ افغانستان ہمارا قریبی ہمسایہ ملک ہے اور ہمارے معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرتا ہے۔ ہمارے بہت سے بارڈرز اور علاقے افغانستان کے ساتھ منسلک ہے اور زیادہ آمد ورفت و تجارت انہی علاقوں اور سرحدات کے ذریعے ہوتی ہے۔ قراردا د میں کہا گیا ہے کہ ناوا پاس، باجوڑ، انگور اڈہ جنوبی وزیرستان اور گوسل ضلع مومند کو بھی کھولنے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ ہمارے ملک اور ان علاقوں کا معاشی پہیہ انہی سرحدات پر چلتا ہے۔ قراردا د میں صوبائی اسمبلی کے ذریعے وفاقی حکومت سے سفارش کی گئی ہے کہ مذکورہ راستوں کو جلد از جلد کھولنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔

مزید :

صفحہ اول -