تمام ڈی ایچ کیو ہسپتالوں کو اپ لفٹ کرنے کیلئے خصوصی فنڈز فراہم کیا گیا، تیمور جھگڑا
سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان) خیبر پختونخواکے وزیرصحت تیمورسلیم جھگڑا گزشتہ روزایک روزہ دورے پرلکی مروت آئے،جہاں پراُنہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال لکی مروت کادو رہ کیاجہاں پراُنہوں نے مختلف شعبہ جات کامعائنہ کیا،اس سے صوبائی وزیرتیمورسلیم جھگڑانے تحریک انصاف تحصیل غزنی خیل کے صدروسابق تحصیل کونسلر حاجی فرحان تاجہ زئی کی رہائش گاہ پرتحریک انصاف کے کارکنوں سے ملاقاتیں کیں۔جب کہ ڈپٹی کمشنرلکی مروت عبدالحسیب خان،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرلکی ڈاکٹرعبدوگل وزیر،ڈی ایچ کیوہسپتال لکی کے ایم ایس ڈاکٹرحلیم الرحمن خٹک،پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن لکی مروت کے ضلعی صدرطارق سردارخان،تحریک انصاف کے ضلعی جنر سیکرٹر ی شفقت اللہ خو ئیدادخیل اورتحصیل غزنی خیل کے صدرحاجی فرحان خان سمیت تحریک انصاف کے مقامی قائدین موجودتھے۔صوبائی وزیرصحت تیمورسلیم جھگڑانے ڈپٹی کمشنرلکی مرو ت کے دفترمیں میڈیاکوبریفنگ دیتے ہوئے کہاہے کہ کوروناکے دوران انتظامیہ اور محکمہ صحت کے اہلکاروں کی کاوشیں قابل تعریف ہیں اور انہی کاوشوں کی بدولت اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے کورونا کی عالمی وباء کے دوران دوسرے ممالک کی نسبت پاکستان میں نقصان کم رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم سکون سے بیٹھنے کی بجائے ابھی سے تیاری کریں کیونکہ بعض ماہرین کے مطابق موسم سرما کی ابتداء کے ساتھ اس وباء کی دوسری لہر متوقع ہے اس لئے پہلے سے بڑھکر جوش و جذبے سے کام کریں تاکہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کو ہر قسم کی وبائی امراض سے محفوظ بنا سکیں اُنہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے وژن کے مطابق صوبے بھر کے تمام ڈی ایچ کیو ہسپتالوں کو اپ لفٹ کرنے کیلئے خصوصی فنڈ فراہم کئے جا رہے ہیں اُنہوں نے مزیدکہاکہ صوبائی حکومت محکمہ صحت پرہنگامی بنیادوں پرکام کررہی ہے اورصحت پرزیادہ فنڈخرچ کررہی ہے تاکہ شہریوں کوصحت سہولیات گھروں کے نزدیک میسرہو گی اس کے علاو ہ حکومت ہسپتالوں کووافرمقدارمیں ادویات سمیت دیگرطبی سامان فراہم کررہی ہے اُنہوں نے محکمہ صحت حکام پرزوردیاکہ صوبائی حکومت کی جانب سے ملنے والی تمام صحت سہولیات سے شہریوں پراستعمال کریں اس کے علاوہ اُنہوں نے ڈاکٹروں کومتنبہ کیاکہ ہسپتالوں میں اپنی ڈیوٹیاں یقینی بنائیں بصورت دیگرغفلت اورلاپرواہی کرنے والوں کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔