خیبر پختونخوا میں کورونا کیسز اور شرح اموات میں کمی آرہی ہے: سیکرٹری صحت

خیبر پختونخوا میں کورونا کیسز اور شرح اموات میں کمی آرہی ہے: سیکرٹری صحت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)سیکرٹری صحت خیبر پختونخوا سید امتیاز حسین شاہ نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کورونا کیسز اور شرح اموات میں کمی آرہی ہے۔ سیکرٹری صحت خیبر پختونخوا سید امتیاز حسین شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں پہلے کورونا کے باعث یومیہ مرنیوالوں کی تعداد 24 سے زائدتھی جو کہ اب کم ہو کر سنگل ڈیجیٹ میں آچکی ہے۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز صوبے میں کورونا کے باعث صرف 3 اموات ہوئیں، صوبے میں کورونا کے 8 ہزار ایکٹیو کیسز ہیں اور کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد زیادہ ہے۔ سید امتیاز حسین شاہ کا کہنا تھا کہ صوبے کے ہسپتالوں میں بھی کورونا مریضوں کی تعداد میں کمی آئی ہے جب کہ ہسپتالوں میں بیڈز اور وینٹی لیٹرز پر موجود مریض بھی اب بہت کم ہیں۔
امتیاز شاہ

مزید :

صفحہ اول -