کراچی: گھر میں فائرنگ، چھری سے حملہ، خاتون جاں بحق

کراچی: گھر میں فائرنگ، چھری سے حملہ، خاتون جاں بحق
کراچی: گھر میں فائرنگ، چھری سے حملہ، خاتون جاں بحق

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی میں ناردرن بائی پاس کے قریب واقع گھر میں فائرنگ اور چھریوں کے وار سے خاتون جاں بحق جبکہ مرد زخمی ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ناردرن بائی پاس پر عبدالرحمٰن گوٹھ کے قریب واقع گھر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ اور چھریوں کے وار سے بیوی جاں بحق جبکہ شوہر زخمی ہو گیا۔جاں بحق خاتون کی شناخت عاصیہ جبکہ زخمی کی شناخت عمران کے نام سے ہوئی ہے۔

جاں بحق خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم اور ضابطے کی کارروائی جبکہ زخمی کو طبی امدد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا ہے یا پھر ذاتی دشمنی کا اس حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ادھر سہراب گوٹھ میں پنجاب بس اڈے کے قریب گاڑی کی ٹکر سے ایک بزرگ جاں بحق ہوگئے، متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی ہے جبکہ ضابطے کی کارروائی کے لیے لاش کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -