پاکپتن، سکول پرنسپل کے بیٹے کی طالبہ سے مبینہ زیادتی

پاکپتن، سکول پرنسپل کے بیٹے کی طالبہ سے مبینہ زیادتی
پاکپتن، سکول پرنسپل کے بیٹے کی طالبہ سے مبینہ زیادتی

  

پاکپتن (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکپتن میں نجی سکول کی طالبہ کو پرنسپل کے بیٹے نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنادیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان پاکپتن پولیس کے مطابق محلہ رحمت پورہ کی طالبہ کوسکول کے پرنسپل کے بیٹے نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ملزم ویڈیو بنا کر طالبہ کو بلیک میل بھی کرتا رہا۔ طالبہ کے ماموں کی مدعیت میں ملزم کلیم کےخلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

دوسری طرف پاکپتن میں ہی تھانہ رنگ شاہ پولیس نے کارروائی کر کے چار ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -پاکپتن -