وزیر اعظم عمران خان آج بھاشا ڈیم کا دورہ کریں گے

وزیر اعظم عمران خان آج بھاشا ڈیم کا دورہ کریں گے
وزیر اعظم عمران خان آج بھاشا ڈیم کا دورہ کریں گے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان آج بھاشا ڈیم کا دورہ کریں گے، چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ بھی ہمراہ ہوں گے، منصوبے سے متعلق بریفنگ اور خصوصی ڈاکیومنٹری بھی دکھائی جائے گی۔

وزیر اعظم عمران خان کو بھاشا ڈیم سے متعلق بریفنگ دی جائے گی، بھاشا ڈیم منصوبے اور پانی کی افادیت کے بارے بنائی گئی خصوصی ڈاکیو منٹری بھی دکھائی جائے گی۔ میگا منصوبے سے ساڑھے چار ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی جبکہ 81 لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ ہوگا۔

ترجمان کے مطابق دیا مر بھاشا ڈیم پراجیکٹ اپنی تعمیر کے مرحلے میں داخل ہوچکا ہے، گزشتہ ایک سال کے دوران دو بڑے ڈیمز مہمند اور دیا مر بھاشا پر کام شروع کیا جاچکا ہے۔ دیامر بھاشا ڈیم پاکستان کی واٹر، فوڈ اور انرجی سیکیورٹی کیلئے نہایت اہم منصوبہ ہے، دیا مر بھاشا ڈیم پراجیکٹ سال 2028-29 میں مکمل ہوگا۔

ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 81 لاکھ ایکڑ فٹ پانی کے ذخیرے سے 12 لاکھ 30 ہزار ایکڑ اضافی زمین سیراب ہو سکی گی۔ دیامر بھاشا ڈیم کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ساڑھے چار ہزار میگاواٹ ہے۔ منصوبہ نیشنل گرڈ کو ہر سال 18 ارب یونٹ پن بجلی فراہم کرے گا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -