نوازشریف کی والدہ کیخلاف اراضی قبضہ کیس کی سماعت فاضل جج کی رخصت کے باعث ملتوی

نوازشریف کی والدہ کیخلاف اراضی قبضہ کیس کی سماعت فاضل جج کی رخصت کے باعث ...
نوازشریف کی والدہ کیخلاف اراضی قبضہ کیس کی سماعت فاضل جج کی رخصت کے باعث ملتوی

  

لاہور(ڈیلی پاکستا ن آن لان)نوازشریف کی والدہ کیخلاف اراضی قبضہ کیس کی سماعت فاضل جج کی رخصت کے باعث اگست کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کردی گئی ،عدالت نے وکلا کو بحث کیلئے طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سول کورٹ میں نوازشریف کی والدہ کیخلاف شہری کی اراضی پر قبضہ کرنے کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی،درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا ہے کہ شمیم اختر نے جاتی امراکے اطراف 108کنال اراضی پر قبضہ کررکھا ہے ،عدالت قانون کے مطابق زمین میرے نام منتقل کرنے کاحکم دے جبکہ والدہ نوازشریف کاکہنا ہے کہ درخواست گزار کے ورثا سے 51 لاکھ 84 ہزار کے عوض زمین خریدی ۔

عدالت نے فاضل جج کی رخصت کے باعث سماعت اگست کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کرتے وکلا کو بحث کیلئے طلب کرلیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -