آج کتنے بجے سورج عین خانہ کعبہ کے اوپر آئے گا؟ جانئے

آج کتنے بجے سورج عین خانہ کعبہ کے اوپر آئے گا؟ جانئے
آج کتنے بجے سورج عین خانہ کعبہ کے اوپر آئے گا؟ جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (ویب ڈیسک) آج ایک بار پھر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپرہوگا جس کے باعث خانہ کعبہ کا سایہ ختم ہوجائے گا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ آج پاکستانی وقت کے مطابق دن کے 2 بجکر 26 منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر آئے گا۔
سورج کے خانہ کعبہ کے عین اوپر آنے سے پوری دنیا کے مسلمان قبلے کی سمت کا درست تعین قطب نما کے بغیر بھی کرسکتے ہیں۔ایسی صورت حال میں سورج خانہ کعبہ کے متوازی یعنی ایک ہی خط عمود پر آجاتا ہے جس کی وجہ سے خانہ کعبہ کا سایہ دکھائی نہیں دیتا۔
خیال رہے کہ رواں سال دوسری بار سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر آئے گا،اس سے قبل 27 مئی کو پاکستانی وقت کے مطابق 2 بج کر 18 منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر آیا تھا۔

مزید :

عرب دنیا -