اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ضمنی ریفرنس پر سماعت9 ستمبر تک ملتوی

اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ضمنی ریفرنس پر سماعت9 ستمبر تک ملتوی
اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ضمنی ریفرنس پر سماعت9 ستمبر تک ملتوی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ضمنی ریفرنس پر سماعت9 ستمبر تک ملتوی کردی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق احتساب عدالت میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت ہوئی ،نیب ریفرنس کاریکارڈ ہائیکورٹ میں ہونے کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی کی گئی ۔

جج احتساب عدالت نے کہاکہ اسلام آبادہائیکورٹ سے ریفرنس کامکمل ریکارڈ ابھی واپس نہیں آیا،ہائیکورٹ سے ریکارڈ واپس آنے پر ہی ریفرنس پر مزید کارروائی ہو گی ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -