وکیل صاحب !آپ اپنا کیئریئر برباد کررہے ہیں ،چیف جسٹس پاکستان نوجوان وکیل پر کیس کی تیاری نہ کرنے پر برہم

وکیل صاحب !آپ اپنا کیئریئر برباد کررہے ہیں ،چیف جسٹس پاکستان نوجوان وکیل پر ...
وکیل صاحب !آپ اپنا کیئریئر برباد کررہے ہیں ،چیف جسٹس پاکستان نوجوان وکیل پر کیس کی تیاری نہ کرنے پر برہم

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ٹیوٹا کے ملازم کی اپیل پرچیف جسٹس پاکستان نوجوان وکیل پر تیاری کرکے نہ آنے پر سخت برہم ہوگئے۔چیف جسٹس گلزاراحمد نے کہاکہ وکیل صاحب اس عمر میں تو آپ کو انتھک محنت کرنی چاہئے ،جوان آدمی ہیں آپ نے کیس تیار ہی نہیں کیا، ہم آپ کی عمر سے گزر چکے ہیں ،اس عمر میں ہم کیس کی تیاری کیلئے راتوں کو سوتے تک نہیں تھے ،آپ اپنا کیئریئر برباد کررہے ہیں ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ میں ٹیوٹا کے ملازم کی اپیل پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی ،چیف جسٹس پاکستان نوجوان وکیل پر تیاری کرکے نہ آنے پر سخت برہم ہوگئے۔

چیف جسٹس گلزاراحمد نے کہاکہ وکیل صاحب اس عمر میں تو آپ کو انتھک محنت کرنی چاہئے ،جوان آدمی ہیں آپ نے کیس تیار ہی نہیں کیا، ہم آپ کی عمر سے گزر چکے ہیں ،اس عمر میں ہم کیس کی تیاری کیلئے راتوں کو سوتے تک نہیں تھے ،آپ اپنا کیئریئر برباد کررہے ہیں ۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ افسوس کی بات ہے نوجوان وکیل بغیر تیاری سپریم کورٹ میںپیش ہوا،آپ کو کیس کے بارے میں کچھ علم نہیں ،سٹینڈنگ آرڈیننس کیا ہے آپ کو اس کا بھی علم نہیں ۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ معلوم نہیں آپ نے سپریم کورٹ کا لائسنس کیسے حاصل کیا،عدالت نے گریڈون کے ٹیوٹا کے ملازم کیخلاف محکمے کی اپیل خارج کردی ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -