ٹھٹھہ واٹرسپلائی ریفرنس،عدالت کاویڈیولنک کے ذریعے آصف زرداری پرفردجرم عائدکرنےکا فیصلہ

ٹھٹھہ واٹرسپلائی ریفرنس،عدالت کاویڈیولنک کے ذریعے آصف زرداری پرفردجرم ...
ٹھٹھہ واٹرسپلائی ریفرنس،عدالت کاویڈیولنک کے ذریعے آصف زرداری پرفردجرم عائدکرنےکا فیصلہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ٹھٹھہ واٹرسپلائی ریفرنس میں احتساب عدالت نے ویڈیولنک کے ذریعے آصف زرداری پرفردجرم عائدکرنے کافیصلہ کیا ہے،جج احتساب عدالت نے نیب کوفردجرم کیلئے ویڈیولنک کے انتظام کا حکم دیدیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ٹھٹھہ واٹرسپلائی ریفرنس میں آصف زرداری نے عدالت پیشی سے معذرت کرلی،سابق صدر کاکہناہے کہ کورونا وائرس کے باعث عدالت پیش نہیں ہوسکتا۔

عدالت نے ویڈیولنک کے ذریعے آصف زرداری پرفردجرم عائدکرنے کافیصلہ کیاہے،جج احتساب عدالت نے نیب کوفردجرم کیلئے ویڈیولنک کے انتظام کا حکم دیدیا،عدالت نے آصف زرداری کے شریک ملزم اشفاق لغاری اشتہاری قراردیتے ہوئے مقدمہ الگ کردیاگیا،عدالت نے آصف زرداری سمیت 14 ملزمان 4 اگست کوطلب کرلیا،احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے حکم نامہ جاری کیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -