پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات میں اضافہ

پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات میں اضافہ
پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات میں اضافہ

  

اسلام آباد(ویب ڈیسک) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2 ہزار 165 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے جب کہ 67 جاں بحق ہوگئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے 21 ہزار 749 ٹیسٹ کیے گئے، سندھ میں 9 ہزار، پنجاب میں 7 ہزار 175، خیبرپختونخوا ایک ہزار 575، اسلام آباد میں 2 ہزار 333، بلوچستان میں 305، آزاد کشمیر میں 320 جب کہ گلگت بلتستان میں 69 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک ملک بھر میں 16لاکھ 27 ہزار939 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

سب سے زیادہ کیسز

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے کورونا کے 2 ہزار 165 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس طرح ملک بھر میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 55 ہزار 769 ہوگئی ہے۔ سندھ میں ایک لاکھ 7 ہزار 773، پنجاب میں 88 ہزار 45، خیبر پختونخوا میں 31 ہزار ایک، اسلام آباد میں 14 ہزار 315، بلوچستان میں 11 ہزار 239، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 708 اور آزاد کشمیر میں ایک ہزار 688 کورونا کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

اموات

گزشتہ 24 کے دوران مزید 67 افراد دم توڑ گئے ، اس طرح ملک بھر میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہزار 386 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں 2 ہزار 43، سندھ میں ایک ہزار 863، خیبرپختونخوا ایک ہزار114، اسلام آباد میں 155، بلوچستان میں 127، آزاد کشمیر میں 46 اور گلگت بلتستان میں 38 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔

ملک بھرمیں اب تک ایک لاکھ 72 ہزار 810 افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں جب کہ فعال مریضوں کی تعداد 77 ہزار 573 ہے۔ جب کہ 2 ہزار 78 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -کورونا وائرس -اہم خبریں -