وزیرا عظم کا دیامر بھاشا ڈیم سائٹ کا دورہ، وزارت آبی وسائل کے حکام کی بریفنگ

وزیرا عظم کا دیامر بھاشا ڈیم سائٹ کا دورہ، وزارت آبی وسائل کے حکام کی بریفنگ
وزیرا عظم کا دیامر بھاشا ڈیم سائٹ کا دورہ، وزارت آبی وسائل کے حکام کی بریفنگ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرا عظم نے دیا مر بھاشا ڈیم سائٹ کا دورہ کیا جہاں وزارت آبی وسائل کے حکام نے عمران خان کو بریفنگ دی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید، وفاقی وزیر فیصل واوڈا، سینیٹر فیصل جاوید، معاون خصوصی شہباز گل بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ میگا منصوبے سے ساڑھے چار ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی جبکہ 81 لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ ہوگا۔

ترجمان کے مطابق دیا مر بھاشا ڈیم پراجیکٹ اپنی تعمیر کے مرحلے میں داخل ہوچکا ہے، گزشتہ ایک سال کے دوران دو بڑے ڈیمز مہمند اور دیا مر بھاشا پر کام شروع کیا جاچکا ہے۔ دیامر بھاشا ڈیم پاکستان کی واٹر، فوڈ اور انرجی سیکیورٹی کیلئے نہایت اہم منصوبہ ہے، دیا مر بھاشا ڈیم پراجیکٹ سال 2028-29 میں مکمل ہوگا۔

ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 81 لاکھ ایکڑ فٹ پانی کے ذخیرے سے 12 لاکھ 30 ہزار ایکڑ اضافی زمین سیراب ہو سکی گی۔ دیامر بھاشا ڈیم کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ساڑھے چار ہزار میگاواٹ ہے۔ منصوبہ نیشنل گرڈ کو ہر سال 18 ارب یونٹ پن بجلی فراہم کرے گا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -