جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کیس ،سپریم کورٹ بار نے نظرثانی درخواست دائر کردی

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کیس ،سپریم کورٹ بار نے نظرثانی درخواست دائر کردی
جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کیس ،سپریم کورٹ بار نے نظرثانی درخواست دائر کردی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کیس میں سپریم کورٹ بار نے نظرثانی درخواست دائر کردی،عدالت سے معاملہ ایف بی آر کو بھیجنے کے حکم پر نظرثانی کی استدعاکی گئی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کیس میں سپریم کورٹ بار نے نظرثانی درخواست دائر کردی،اپیل وکیل حامد خان ایڈووکیٹ کے ذریعے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی،درخواست میں صدر،وفاقی حکومت اور سپریم جوڈیشل کونسل فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں کہاگیاہے کہ جوڈیشل کونسل ججز کے اہلخانہ اوربچوں کی جائیدادوں کی انکوائری نہیں کر سکتا ،سپریم جوڈیشل کونسل کا دائرہ اختیار صرف ججز کی حد تک ہے سپریم جوڈیشل کونسل کو ایف بی آر سے رپورٹ مانگنے کی ہدایت نہیں دی جا سکتی،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدلت اپنے مختصر حکم کے پیراگراف 3 سے 11 تک نظرثانی کرے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -