سپریم کورٹ کا سینئر صحافی مطیع اللہ جان کے ٹویٹس پر از خود نوٹس ، عدالت عظمیٰ نے کیا ریمارکس دیئے ؟ بڑی خبر
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ نے مطیع اللہ جان کے خلاف توہین عدالت کے از خود نوٹس کی سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کرتے ہوئے اٹارنی جنرل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کو نوٹس جاری کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں مطیع اللہ جان کے خلاف توہین عدالت کے از خود نوٹس کی سماعت چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی جس میں جسٹس مشیر عالم اور جسٹس اعجاز لاحسن شامل تھے ۔
دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ٹوئٹ میں بظاہرعدالت عظمیٰ کے ججز،عدالت کیخلاف توہین آمیزالفاظ استعمال کیے گئے،مطیع اللہ جان نے 10 جولائی کو اپنے ٹوئٹر اکاو¿نٹ سے ٹویٹ کیا۔
یاد رہے کہ پاکستان کی سپریم کورٹ نے صحافی مطیع اللہ جان کی جانب سے اعلی عدلیہ کے ججز کے حوالے سے ٹویٹ پر از خود نوٹس لیتے ہوئے توہین عدالت کی کارروائی کے لیے سماعت مقرر کر دی ہے۔جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف ریفرنس سے متعلق درخواستوں کے فیصلے کے بعد صحافی مطیع اللہ جان نے فیصلہ دینے والے ججز سے متعلق کچھ ٹویٹس کی تھیں۔
عدالتی عملے کے مطابق رجسٹرار کی جانب سے معاملہ نوٹس میں لائے جانے کے بعد چیف جسٹس نے اس نوٹس کی سماعت آج ہی مقرر کر دی تھی۔