تحریک انصاف کے ایم پی اے غلام رسول سنگھا کے گھر ڈکیتی،ڈاکولاکھوں کا زیور اور نقدی لوٹ کر فرار

تحریک انصاف کے ایم پی اے غلام رسول سنگھا کے گھر ڈکیتی،ڈاکولاکھوں کا زیور اور ...
تحریک انصاف کے ایم پی اے غلام رسول سنگھا کے گھر ڈکیتی،ڈاکولاکھوں کا زیور اور نقدی لوٹ کر فرار

  

خوشاب(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی غلام رسول سنگھا کے گھر ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکو لاکھوں روپے کے زیورات اور نقدی لیکر فرار ہوگئے ہیں۔ حلقہ پی پی 83 سے تحریک انصاف کے ایم پی اے اور اہل خانہ کو ڈاکوو¿ں نے یرغمال بناکر ڈکیتی کی واردات کی۔

ڈی پی او خوشاب رانا شعیب محمود نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ ڈی پی او خوشاب کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ ملزمان کی تلاش کیلئے پولیس کی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے اور مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

غلام رسول سنگھا نے آزادحیثیت سے پنجاب کے حلقہ پی پی83 سے الیکشن جیتا تھا اور اس کے پاکستان تحریک انصاف کیساتھ الحاق کیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -سرگودھا -