صدر عارف علوی کو حدیقہ کیانی کا گانا بہت زیادہ پسند آ گیا، پیغام جاری کر دیا

صدر عارف علوی کو حدیقہ کیانی کا گانا بہت زیادہ پسند آ گیا، پیغام جاری کر دیا
صدر عارف علوی کو حدیقہ کیانی کا گانا بہت زیادہ پسند آ گیا، پیغام جاری کر دیا

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان میوزک انڈسٹری کی مقبول ترین اور عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ حدیقہ کیانی کے کشمیریوں کے لیے گائے گانے کی تعریف کردی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گلوکارہ نے ڈاکٹر عارف علوی کے تعریفی پیغام کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس پر تحریر ہے کہ ’کشمیر کے مظلوم عوام کی جدوجہد کی عکاسی کرتا یہ ایک بہترین گانا ہے۔ انشاءاللہ کشمیریوں کے خواب، جیسا کہ اس گانے میں بتائے گئے ہیں، ایک دن حقیقت ہوں گے۔‘

ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ ’یہ واقعی ایک دل کو گرما دینے والا گانا ہے، انہوں نے کہا کہ کشمیریوں پر جو بھارت ظلم و ستم، قتل و غارت کررہا ہے اس کا خاتمہ ہوگا اور کشمیر آزاد ہوگا۔

View this post on Instagram

I wanted to take a moment to thank everyone for their support and kind messages in reference to our tribute to Kashmir and Turkey with Kashmir Civitas. I am a singer, the only thing I can do is use my platform to raise awareness through my voice for those who can’t and I wanted to thank my fellow artists from Turkey, Ali Tolga Demirtaş and Turgay Evren for joining me in this tribute. However, we can’t stop with just a song, we need to let Kashmiri voices be heard. I want to sing with Kashmiri artists and I hope that by raising our voices for the oppressed, world leaders can help the cause. We need justice, peace and love. Within the past hour, I have received word that our President, Mr. Arif Alvi has praised the song. Thank you Mr. Alvi for your appreciation, I hope and pray that you and our world leaders can join together and that we can see a free Kashmir in our lifetimes. We need cooperation from all parties involved, we need love, compassion, peace and justice. No more lives should be lost (ON EITHER SIDE), we need resolution. We must not forget about the people of Kashmir.

A post shared by Hadiqa Kiani (@hadiqakianiofficial) on

اس پوسٹ کے ساتھ ہی کیپشن میں حدیقہ کیانی نے لکھا کہ ’میں ان تمام لوگوں کی بےحد شکر گزار ہوں جنہوں نے اس گانے کو پسند کیا اور مجھے سپورٹ کیا۔

حدیقہ کیانی نے لکھا کہ ’میں ایک گلوکارہ ہوں اور میں صرف یہ کرسکتی ہوں کہ اس پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے مظلوموں میں شعور اجاگر کرنے کے لیے اپنی آواز بلند کرسکتی ہوں۔ گلوکارہ نے اپنی اس پوسٹ میں اپنے ساتھی ترک فنکاروں کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے لکھا کہ ’ہم صرف ایک گانا گا کر نہیں رک سکتے بلکہ ہمیں کشمیریوں کی آواز سننے کی بھی ضرورت ہے۔ انہوں نے کشمیری فنکاروں کے ساتھ بھی گانا گانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ مجھے ا±مید ہے کہ مظلوموں کے لیے بلند کی گئی میری آواز عالمی رہنماﺅں تک پہنچے گی اور وہ اس سلسلے میں مدد کریں گے۔‘

گلوکارہ نے اپنی پوسٹ کے آخر میں مزید لکھا کہ ’ہمیں انصاف، امن اور محبت کی ضرورت ہے۔‘واضح رہے کہ 13جولائی یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر حدیقہ کیانی نے ترک فنکار علی ٹولگا ڈیمرٹاس اور ٹورگی ایورین کے ساتھ مل کر خصوصی گانا جاری کیا تھا جس میں انہوں نے شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت پیش کیا تھا۔

حدیقہ کیانی اور ترک فنکاروں کا یہ گانا تین مختلف زبانوں میں جاری کیا گیا ہے جن میں اردو، ترکش اور کشمیری زبان شامل ہے جبکہ گانے کا دورانیہ 3 منٹ 37 سیکنڈز ہے۔گانے کی ویڈیو میں شہدائے کشمیر کی تصاویر اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی فوج کے مظالم کو دکھایا گیا ہے۔

مزید :

تفریح -علاقائی -اسلام آباد -