وزارت داخلہ، سنتھیا کی ویزے کیلئے نئی درخواست جمع

وزارت داخلہ، سنتھیا کی ویزے کیلئے نئی درخواست جمع
وزارت داخلہ، سنتھیا کی ویزے کیلئے نئی درخواست جمع

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد میں وزارت داخلہ کے دفتر میں امریکی شہری سنتھیا ڈی رچی کےخلاف سماعت ہوئی، سنتھیا رچی نے اس موقع پر وزارت داخلہ میں ویزے کےلئے نئی درخواست جمع کرائی۔

وزارت داخلہ اسلام آباد میں سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر پیپلز پارٹی کی درخواست پر سماعت کی،پیپلز پارٹی کے درخواست گزار افتخار احمد وکیل تنویر احمد چودھری کے ہمراہ سیکرٹری داخلہ کے سامنے پیش ہوئے، جبکہ امریکی شہری سنتھیا رچی بھی وزارتِ داخلہ میں پیش ہوئیں۔

اس موقع پر سنتھیا رچی نے وزارت داخلہ میں ویزے کےلئے نئی درخواست جمع کرا دی، انہوں نے ویزے کی توسیع کی درخواست دی ہے۔سنتھیا ڈی رچی کی جانب سے بزنس ویزے میں 5 سال کےلئے توسیع کی درخواست جمع کرائی گئی ہے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سنتھیا ڈی رچی نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ میرے ساتھ انصاف ہوگا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -