”امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پی آئی اے کے ” روز ویلٹ “ ہوٹل کو خریدنے میں دلچسپی رکھتے تھے اور ۔۔۔“قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں اہم معلومات سامنے آ گئیں

”امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پی آئی اے کے ” روز ویلٹ “ ہوٹل کو خریدنے میں دلچسپی ...
”امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پی آئی اے کے ” روز ویلٹ “ ہوٹل کو خریدنے میں دلچسپی رکھتے تھے اور ۔۔۔“قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں اہم معلومات سامنے آ گئیں

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ماضی میں ڈونلڈ ٹرمپ پی آئی اے کے امریکہ میں موجود ” روز ویلٹ “ ہوٹل خریدنے میں دلچسپی رکھتے تھے اور اب بھی رکھتے ہیں ۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس ہوا جس دوران پی آئی اے کی کارکردگی اور امریکہ میں روز ویلٹ ہوٹل کے معاملات پر غور کیا گیا ۔ اجلاس کے دوران ایم ڈی پی آئی اے انویسٹمنٹس لیمیٹڈ نے بتایا کہ ماضی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ روز ویلٹ کو خریدنے میں دلچسپی رکھتے تھے اور وہ اب بھی دلچسپی رکھتے ہیں ۔

اجلاس کے دوران اپوزیشن ممبران کا کہناتھا کہ یہ وقت نہیں ہے اپنی چیزیں بیچنے کا یا پھر اثاثہ جات فروخت کرنے کا ۔وزیر نجکاری میاں محمد سومرو نے کہا کہ ہوٹل بیچنے کا ارادہ نہیں ہے ، لیز یا پھر کسی کو شریک کرنے کا ارادہ ہے ۔ایم ڈی پی آئی اے انویسٹمنٹس لیمیٹڈ نے کہا کہ گزشتہ 20 سال میں روز ویلٹ نے 45 کروڑ ڈالر کا منافع کمایا ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -