کھیت کی کھدائی ، مغلیہ دور کی ایسی قیمتی چیز مل گئی کہ دیکھنے والوں کے ہوش اڑگئے

کھیت کی کھدائی ، مغلیہ دور کی ایسی قیمتی چیز مل گئی کہ دیکھنے والوں کے ہوش ...
کھیت کی کھدائی ، مغلیہ دور کی ایسی قیمتی چیز مل گئی کہ دیکھنے والوں کے ہوش اڑگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رانچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ میں کھیتوں کی کھدائی کے دوران مغلیہ دور کے چاندی کے سکے ملے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نوڈیہہ قصبہ کے ایک کھیت میں کھدائی کے دوران پیتل کا ایک گھڑا ملا جو پہلے تو یونہی پڑا رہا ۔ آسیب کے سائے کے ڈر سے کوئی بھی اس گھڑے کے قریب نہیں گیا تاہم ایک مسلمان شہری ظہیر میاں اس گھڑے کو اپنے گھر لے گئے۔

انہوں نے گھر لے جا کر گھڑا کھولا تو اس میں چاندی کے 102 سکے ملے جن پر اردو اور عربی زبان میں تحریر درج تھی۔ اہل دیہہ نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع کردی جس نے ان چاندی کے سکوں اور گھڑے کو قبضے میں لے کر محکمہ آثار قدیمہ کو اطلاع کردی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -