وہ لوگ جو سوشل میڈیا پر اپنی پرتعیش زندگی کی تصاویر لگا کر لوگوں کو لوٹ لیتے ہیں، ان کا طریقہ واردات جان کر آپ کو یقین نہ آئے

وہ لوگ جو سوشل میڈیا پر اپنی پرتعیش زندگی کی تصاویر لگا کر لوگوں کو لوٹ لیتے ...
وہ لوگ جو سوشل میڈیا پر اپنی پرتعیش زندگی کی تصاویر لگا کر لوگوں کو لوٹ لیتے ہیں، ان کا طریقہ واردات جان کر آپ کو یقین نہ آئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک برطانوی نوجوان نے آن لائن کام کرکے 25سال کی عمر میں اتنی دولت اکٹھی کر لی ہے کہ جس نے دیکھا دنگ رہ گیا لیکن دراصل یہ نوجوان اور اس جیسے دیگر لوگ کون ہیں اور کس طرح لوگوں کو لوٹتے ہیں، سن کر یقین کرنا مشکل ہو جائے۔ میل آن لائن کے مطابق اس نوجوان کا نام کونر والش ہے جو لگژری لیمبرگنی گاڑی اور 30لاکھ پاﺅنڈ مالیت کے عالی شان گھر کا مالک ہے اور پرتعیش زندگی گزار رہا ہے۔ اس نے گزشتہ دنوں انسٹاگرام پر اپنے 1لاکھ 38ہزار فالوورز کو اپنا لگژری گھر دکھاتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ سب کچھ اس نے فارن کرنسی کی تجارت کرکے کمایا ہے۔
کونر والش کا کہنا تھا کہ ”فوریکس(Forex)نے مجھے یہ سب کچھ دیا ہے اور آپ بھی میری طرح فارن کرنسی کی تجارت میں سرمایہ کاری کرکے رقم کما سکتے ہیں۔“ کونر والش نے لوگوں کو ایک لاک ڈاﺅن چیلنج دیا ہے کہ وہ گھر بیٹھے صرف 250پاﺅنڈ کی سرمایہ کاری کریں اور چند دنوں میں اسے 5ہزار پاﺅنڈ میں بدلیں۔ “تاہم دوسری طرف میل آن لائن نے ماہرین سے بات کی جن کا کہنا تھا کہ ”یہ نوجوان اپنا لگژری لائف سٹائل دکھا کر سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کو پھانسنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس کا مقصد صرف سرمایہ کار اکٹھے کرنا ہے۔ یہ لوگ250پاﺅنڈ کو چھوٹی رقم سمجھ کر سرمایہ کاری کر دیں گے مگر ان کی یہ رقم ڈوب جانے خطرہ بہت زیادہ ہو گا۔ ایسے لوگ معصوم سرمایہ کاروں کو غیرمنظم تجارتی گروپوں میں شامل کرتے ہیں مگر ان سرمایہ کاروں کو بتایا جاتا ہے کہ یہ قانونی کام ہے۔ حقیقت میں یہ لوگ فارن کرنسی کے ریٹس پر جواءکھیلتے ہیں جس میں رقم ڈوبنے کا غالب امکان ہوتا ہے۔“