آپ کے بچپن کے وہ کھلونے جو آپ نے سنبھال کر رکھے ہیں تو آج اُن سے لاکھوں کما سکتے ہیں

آپ کے بچپن کے وہ کھلونے جو آپ نے سنبھال کر رکھے ہیں تو آج اُن سے لاکھوں کما ...
آپ کے بچپن کے وہ کھلونے جو آپ نے سنبھال کر رکھے ہیں تو آج اُن سے لاکھوں کما سکتے ہیں

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) کھلونے بچوں کے بڑے ہونے سے پہلے ہی ٹوٹ جاتے ہیں یا پھینک دیئے جاتے ہیں لیکن اب اس حوالے سے ایسی خبر آ گئی ہے کہ جن لوگوں نے پرانے کھلونے تلف کر دیئے تھے، وہ کف افسوس ملنے لگیں گے۔ میل آن لائن کے مطابق چند سال پہلے تک جو کھلونے چند سو یا چند ہزار روپے میں آتے تھے، آج ان کی قدر بڑھ کر لاکھوں تک پہنچ چکی ہے اور لوگ انہیں’ای بے‘ اور دوسری ای کامرس ویب سائٹس پر فروخت کر رہے ہیں۔ 1990ءکی دہائی تک فروخت ہونے والے بینی بے بیز (Beanie Babies)اس وقت ای بے پر1ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 2لاکھ 10ہزار روپے) میں فروخت ہو رہے ہیں۔

اسی طرح ہیپی پوٹر بکس 33ہزار پاﺅنڈ(تقریباً 69لاکھ 35ہزار روپے) تک، گیم بوائے 250پاﺅنڈ (تقریباً 52ہزار روپے)تک، مائی لٹل پونی 790پاﺅنڈ (تقریباً 1لاکھ 66ہزار روپے)تک، پوکیمون کارڈز 1لاکھ 80ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 3کروڑ 78لاکھ روپے)تک اور ہاٹ وہیلز ٹریژر ہنٹ کارز 555پاﺅنڈز(تقریباً 1لاکھ 16ہزار روپے)تک فروخت ہو رہے ہیں۔ اس کے علاوہ بھی درجنوں دیگر پرانے کھلونے اور کارڈز وغیرہ ہیں جو ای بے و دیگر ویب سائٹس پر لاکھوں روپے میں فروخت ہورہے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -