کم عمری میں شادی کے فوائد تو بہت، لیکن تازہ تحقیق میں ایک خطرناک نقصان بھی سامنے آگیا

کم عمری میں شادی کے فوائد تو بہت، لیکن تازہ تحقیق میں ایک خطرناک نقصان بھی ...
کم عمری میں شادی کے فوائد تو بہت، لیکن تازہ تحقیق میں ایک خطرناک نقصان بھی سامنے آگیا

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سمیت کئی معاشروں میں بچوں کی جلد شادی کردینے کی ایک روایت پائی جاتی ہے جس کے فوائد بھی بہت ہیں لیکن اب امریکی سائنسدانوں نے اس کا ایک تشویشناک نقصان بھی بتا دیا ہے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق ورجینیا کامن ویلتھ یونیورسٹی امریکہ کے سائنسدانوں نے اپنی تحقیق میں بتایا ہے کہ جن نوجوانوں کی 21سال کی عمر تک شادی ہو جاتی ہے ان کے شراب کی لت میں مبتلا ہونے کے امکانات کئی گنا بڑھ جاتے ہیں۔

سائنسدانوں نے اس تحقیق میں 937لوگوں پر تجربات کیے۔انہوں نے ان کی شادی کی عمر اور شراب کی عادت کا جائزہ لیا اور نتائج مرتب کیے۔ تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ ربیکا سمتھ کا کہنا تھا کہ ”ان لوگوں میں سے جن کی شادی 21سال یا اس سے کم عمر میں ہوئی تھی ان میں شراب کی لت دوسروں کی نسبت کہیں زیادہ سنگین تھی۔ ہم نے دیکھا کہ کم عمری میں شادی کا یہ نقصان ان لوگوں کی ازدواجی اور انفرادی زندگی کے دیگر پہلوﺅں پر بھی کئی طرح کے منفی اثرات کا حامل تھا اور ان کی زندگی مجموعی طور پر دوسرے لوگوں کی نسبت زیادہ ابتری کا شکار تھی۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -