10سالہ بچے نے صرف 30سیکنڈز میں بینک سے 10لاکھ روپے چرا لیے، ایسا واقعہ کہ پولیس بھی حیران پریشان رہ گئی

10سالہ بچے نے صرف 30سیکنڈز میں بینک سے 10لاکھ روپے چرا لیے، ایسا واقعہ کہ پولیس ...
10سالہ بچے نے صرف 30سیکنڈز میں بینک سے 10لاکھ روپے چرا لیے، ایسا واقعہ کہ پولیس بھی حیران پریشان رہ گئی

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک 10سالہ بچے نے محض 30سیکنڈز میں بینک سے 10لاکھ روپے چوری کرکے پولیس کو بھی ششدر کر دیا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس بچے کا تعلق بھارتی ریاست مدھیاپردیش کے ضلع نیمچ سے ہے جو گزشتہ دنوں دن 11بجے کوآپریٹو بینک کی ایک برانچ میں گھسا اور سیدھا کیشیئرکے کیوبیکل میں چلا گیا۔ اس کاﺅنٹر کے سامنے لوگوں کی قطار لگی ہوئی تھی لیکن بچے کا قد اتنا چھوٹا تھا کہ وہ ڈیسک کی اوٹ میں چھپا رہا اور کسی کو بھی علم نہ ہو سکا کہ ان کی ناک کے نیچے ’واردات‘ ہو رہی ہے۔

بینک کا عملہ بھی اس بچے کی واردات سے بے خبر تھا۔ وہ تو بھلا ہو سی سی ٹی وی کیمرے کا جس نے بچے کی تمام حرکات محفوظ کر لیں۔ منظرعام پر آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس بچے کے پاس ایک بیگ ہوتا ہے اور وہ جلدی جلدی نوٹوں کی کئی گڈیاں اس بیگ میں ڈا ل کر واپس باہر نکل جاتا ہے۔ اس کام میں اسے صرف 30سیکنڈز لگتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جب بچہ بینک کے مرکزی دروازے سے باہر نکلنے لگتا ہے تو الارم بج اٹھتا ہے اور سکیورٹی گارڈ اس بچے کے پیچھے دوڑ پڑتے ہیں اور اسے پکڑ لیتے ہیں۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لینے اور تفتیش کرنے کے بعد بتایا ہے کہ اس بچے کے ساتھ ایک 20سالہ نوجوان بھی بینک میں موجود تھا جو اس بچے کو لایا تھا۔ وہی بچے کو ہدایات دیتا رہا کہ اب اسے کیا کرنا ہے۔پولیس کے مطابق اس نوجوان کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -