امریکہ میں کورونا ویکسین کے استعمال کا نتیجہ کیا رہا ؟بڑی خبر آگئی

امریکہ میں کورونا ویکسین کے استعمال کا نتیجہ کیا رہا ؟بڑی خبر آگئی
امریکہ میں کورونا ویکسین کے استعمال کا نتیجہ کیا رہا ؟بڑی خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکی بائیو ٹیکنالوجی کمپنی موڈرنا نے خوشخبری دی ہے کہ ان کی تیارہ کردہ کووڈ 19 ویکسین کے پہلے آزمائشی مرحلے کے نتائج کامیاب رہے ہیں، ویکسین مریضوں کے لیے محفوظ اور قوت مدافعت کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوئی ہے۔ نیو انگلینڈ طبی جریدے میں شائع مطالعے کے مطابق جن افراد نے موڈرنا کی تیار کردہ ویکسین کی دو خوراک استعمال کیں ان میں وائرس کلنگ اینٹی باڈیز کووڈ 19 سے صحت یاب ہونے والے افراد کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ پائی گئیں۔مطالعے کے مطابق ان افراد میں سے کسی پر بھی ویکسین کے خطرناک اثرات مرتب نہیں ہوئے البتہ کچھ افراد نے تھکاوٹ، سر درد، سردی لگنا، پٹھوں میں درد جیسی شکایات کیں تاہم یہ اثرات ان میں دیکھے گئے جنہوں نے دوسری خوراک بہت زیادہ مقدار میں لی تھی۔
واضح رہے کہ موڈرنا وہ پہلی کمپنی ہے جس نے 16 مارچ کو ویکسین کا ٹرائل انسانوں پر کرنا شروع کیا تھا اور اب 66 دنوں کے بعد اس کے مثبت نتائج بھی سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔