واٹس ایپ پر اپنی محبوبہ کے لیے شرمناک حرکتیں کرنا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا، ہزاروں روپے سے محروم ہو گیا
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں واٹس ایپ پر اپنی محبوبہ کے لیے برہنہ ویڈیوز بنا کر بھیجنا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا۔ ہزاروں روپے سے ہی ہاتھ دھونا پڑ گئے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس 26سالہ نوجوان کا تعلق بھارتی ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو سے تھا اور ایک پرائیویٹ کمپنی میں ملازمت کرتا تھا۔ اس کی واٹس ایپ پر ایک اجنبی سے بات شروع ہوئی اور دونوں میں دوستی ہو گئی جو کچھ ہی دنوں میں محبت میں بدل گئی۔
لڑکی نے اس نوجوان سے ویڈیو کال پر برہنہ ہونے کی فرمائش کر دی جو اس نوجوان نے بھی بلا سوچے سمجھے پوری کر دی۔ یہ ویڈیو کال ہونے کے اگلے ہی دن نوجوان کو ایک شخص کی کال آئی اور اس نے دھمکی دی کہ اس کی برہنہ ویڈیو ان کے پاس ہے اور اگر اس نے رقم نہ دی تو وہ ویڈیو وائرل کر دیں گے۔ اس پر مجبور ہو کر نوجوان نے 22ہزار بھارتی روپے (تقریباً 49ہزار پاکستانی روپے) کی رقم ملزمان کو ٹرانسفر کر دی۔ رقم لینے کے بعد بھی ملزمان نے وعدے کے مطابق ویڈیو ڈیلیٹ نہ کی اور اس سے مزید رقم کا مطالبہ شروع کر دیا جس پر اس نے پولیس کو رپورٹ درج کروا دی۔ پولیس کیس کی تحقیقات کر رہی ہے۔