کئی روز سے گم صم رہنے والی 12 سالہ بچی سے گھر والوں نے وجہ پوچھی تو ایسا جواب دے دیا کہ سنتے ہی ہوش اڑ گئے

کئی روز سے گم صم رہنے والی 12 سالہ بچی سے گھر والوں نے وجہ پوچھی تو ایسا جواب دے ...
کئی روز سے گم صم رہنے والی 12 سالہ بچی سے گھر والوں نے وجہ پوچھی تو ایسا جواب دے دیا کہ سنتے ہی ہوش اڑ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چندی گڑھ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست ہریانہ میں پڑوسی نے 12 سالہ معصوم بچی کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع فرید آباد میں 12 سالہ بچی کئی روز سے گم صم رہتی تھی، گھر والوں نے بار بار اس سے وجہ پوچھی تو اس نے بتانے سے انکار کردیا۔ ایک دن بچی نے اپنی خالہ کو بتایا کہ اس کے ساتھ پڑوس میں رہنے والے 45 سالہ شخص نے زیادتی کی ہے اور کسی کو بتانے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکی دی۔

بچی کی جانب سے خود کے ساتھ ہونے والے ظلم کی داستان سنائے جانے کے بعد گھر والوں نے پولیس سے رابطہ کیا جس نے بچی کے بیان پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

مزید :

جرم و انصاف -