’حلیمہ سلطان ‘کے بعد ’روشنی خاتون‘ کی مختصر لباس پہنے تصاویر وائرل ہو گئیں

’حلیمہ سلطان ‘کے بعد ’روشنی خاتون‘ کی مختصر لباس پہنے تصاویر وائرل ہو گئیں
’حلیمہ سلطان ‘کے بعد ’روشنی خاتون‘ کی مختصر لباس پہنے تصاویر وائرل ہو گئیں

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ترک ڈرامے ارطغرل غازی نے پاکستان میں شہرت کے نئے ریکارڈ قائم کر دیئے اور اس کے کردار پاکستانیوں کے ہیروز بن گئے ہیں، چنانچہ جب یہ کردار نبھانے والی اداکاراﺅں کی حقیقی زندگی کی تصاویر سامنے آتی ہیں تو پاکستانیوں کے ارمانوں پر پانی پھر جاتا ہے اور وہ ان پر تنقید شروع کر دیتے ہیں۔ چند دن قبل حلیمہ سلطان کا کردار نبھانے والی اداکارہ اسریٰ بیلجک کی انتہائی چست اور مختصر لباس میں تصاویر سامنے آئیں اور پاکستانیوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔ اب اسی ڈرامے میں روشنی خاتون کا کردار نبھانے والی اداکارہ ’بورکو کیراتلی ‘ کی مختصر لباس میں تصاویر پاکستانی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

ویب سائٹ پڑھ لو کے مطابق ان تصاویر میں بورکو کیراتلی نے منی سکرٹ اور دیگر اس نوع کے مختصر لباس پہن رکھے ہوتے ہیں۔ ان کی ان تصاویر پر پاکستانی کمنٹس میں انہیں شرم دلانے کی ’خاطرخواہ‘ کوشش کر رہے ہیں۔ سیف رحمان نامی شخص نے لکھا ہے کہ ”اگر تم مسلمان ہو تو تمہیں شرم آنی چاہیے۔ اللہ تمہیں ہدایت دے۔ آمین۔“ ورک نامی ایک شخص نے لکھا ہے کہ ”منافقت اپنے عروج پر ہے۔ ایک طرف ترکی ارطغرل غازی جیسے ڈرامے دکھا کر چاہتا ہے کہ ہر کوئی سچا مسلمان بن جائے اور دوسری طرف خود ان کے لوگ یورپی باشندوں جیسا رہن سہن اپنائے ہوئے ہیں۔ ترکی آخر ہم سے کیا چاہتا ہے؟ وہ ہمیں جس چیز کی پیروی کرنے کو کہتا ہے، خود اس پر عمل کیوں نہیں کرتا؟؟“

مزید :

تفریح -