کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش لیگ کے شیڈول کا اعلان کر دیا، زبردست خبر آ گئی

کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش لیگ کے شیڈول کا اعلان کر دیا، زبردست خبر آ گئی
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش لیگ کے شیڈول کا اعلان کر دیا، زبردست خبر آ گئی

  

سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) نے بگ بیش لیگ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جس کا افتتاحی میچ 3 دسمبر کو ایڈیلیڈ سٹرائیکرز اور میلبورن رینی گینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق لیگ میں مجموعی طور پر 60 میچز شیڈول ہیں جبکہ فائنل چھ فروری کو طے ہے۔ لیگ کے شیڈول کے اعلان کے بعد اب دوسرے مرحلے میں غیر ملکی کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان ہو گا، ہر ٹیم میں دو غیر ملکی کرکٹرز کو شامل کیاجاسکتا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ویمنز لیگ کے میچز 17 اکتوبرسے 29 نومبر تک کھیلے جائیں گے۔

مالی مشکلات کے شکار کرکٹ آسٹریلیا کو بگ بیش مقابلوں سے ٹی وی رائٹس کے ذریعے بھاری آمدن ہوسکے گی۔ منتظمین کی جانب سے میچز کے دوران کویڈ 19 ایس او پیز پرمکمل عمل کروانے کا دعوی کیا گیا ہے۔ دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی طرف سے آسٹریلیا میں اکتوبر، نومبرمیں شیڈول ورلڈ ٹی 20 کے التواءکا باقاعدہ اعلان جلد متوقع ہے۔

مزید :

کھیل -