مدثر نذر کو انگلینڈ میں قومی بیٹنگ لائن کی ناکامی کا خدشہ ستانے لگا، اگست میں ایسا کیا ہو سکتا ہے کہ قومی بلے بازوں کیلئے شدید مشکلات کھڑی ہو جائیں گی؟

مدثر نذر کو انگلینڈ میں قومی بیٹنگ لائن کی ناکامی کا خدشہ ستانے لگا، اگست میں ...
مدثر نذر کو انگلینڈ میں قومی بیٹنگ لائن کی ناکامی کا خدشہ ستانے لگا، اگست میں ایسا کیا ہو سکتا ہے کہ قومی بلے بازوں کیلئے شدید مشکلات کھڑی ہو جائیں گی؟

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے مایہ ناز سابق ٹیسٹ کرکٹر مدثر نذر نے کہا ہے کہ اگست کے مہینے میں انگلینڈ میں بارشیں ہوئیں تو قومی بلے بازوں کو مشکلات پیش آئیں گی، بابر اعظم اس بار انگلش کنڈیشنز میں بھی آزمائش پر پورا اترے تو کیریئر میں ایسی اڑان بھریں گے کہ پکڑنا مشکل ہو جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے مدثر نذر نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے رواں سیزن انگلینڈ میں کرکٹ نہیں کھیلی گئی،اسی لئے وکٹیں تازہ ہوں گی جبکہ اگست کے مہینے میں بارشیں معمول کی بات ہیں اور اگر ایسا ہوا تو پاکستانی بیٹنگ کیلئے مشکلات ہو جائیں گی، میزبان ٹیم کو ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کھیلنے کا موقع مل چکا ہوگا جبکہ گرین کیپس طویل وقفے کے بعد ایکشن میں نظر آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایک مثبت پہلو یہ ہے کہ جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے برعکس پاکستانی ٹیم انگلینڈ میں ڈٹ کر مقابلہ کرتی رہی ہے، گزشتہ کچھ عرصے کے دوران سلپ کیچز میں مہارت بھی بہتر ہوئی ہے، ماضی میں صرف یونس خان اس پوزیشن پر بہترین فیلڈر نظر آتے تھے اور دیگر ناکام ہوتے تھے لیکن اب اسد شفیق کے ساتھ دیگر اچھے فیلڈرز بھی موجود ہیں۔ مدثر نذر نے کہا کہ انگلینڈ میں بیٹسمینوں کو سلپ یا گلی میں کیچ کرانے کی کوشش کرتے ہیں، اس لئے پاکستان ٹیم کو اچھی سپورٹ حاصل ہوگی۔

مزید :

کھیل -