اب نوکریوں کی تلاش میں خوار ہونے کی بجائے اس پروگرام سے ۔۔۔۔انصاف ویلفیئر ونگ نے نوجوان نسل کو بڑی خوشخبری سنا دی

اب نوکریوں کی تلاش میں خوار ہونے کی بجائے اس پروگرام سے ۔۔۔۔انصاف ویلفیئر ...
اب نوکریوں کی تلاش میں خوار ہونے کی بجائے اس پروگرام سے ۔۔۔۔انصاف ویلفیئر ونگ نے نوجوان نسل کو بڑی خوشخبری سنا دی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انصاف ویلفیئر ونگ کے مرکزی رہنما چوہدری فواد رسول بھلر نے "کامیاب جوان پروگرام" کے تحت وزیراعظم کی منظور ی سے دوسرے مرحلہ کے آغاز اور اس پروگرام کیلئے25ارب روپے کے اجراء کو پڑھے لکھے نوجوانوں کیلئے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب نوجوان نوکریوں کی تلاش میں خوار ہونے کی بجائے اس پروگرام سے استفادہ حاصل کرکے اپنا کاروبار شروع کرکے مزید نوجوانوں کو نوکریاں فراہم کرینگے۔

تحریک انصاف کے مقامی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئےچوہدری فواد رسول بھلر نے کہا کہ "کامیاب جوان پروگرام" کے تحت قرضوں کی زیادہ سے زیادہ حد 50لاکھ سے بڑھا کر اڑھائی کروڑ کرنے اور مارک اَپ کی شرح 6فیصد سے کم کرکے 3فیصد کرنے اور اس سکیم کی آسان شرائط سے اب نوجوانوں کو اپنے کاروبار کرنے میں آسانیاں پید ا ہونگی اور وہ اپنا کاروبار شروع کرکے معاشرہ کا ایک اہم حصہ بنیں گے جس سے ملک معاشی طور پر مستحکم ہوگا اور نئے کاروبار میں ملازمتوں کے نئے مواقع فراہم ہونے سے مزید پڑھے لکھے نوجوانوں کو نوکریاں فراہم ہونگی۔انہوں نے کہا کہ نوجوان اس ملک کا مستقبل ہیں اور ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے میں نوجوان طبقے کا کلیدی کردار ہے،وزیر اعظم عمران خان کو اس ملک کے جوانوں سے بہت امیدیں وابستہ ہیں اسی لئے وزیر اعظم عمران خان کے ہر پروگرام میں نوجوان نسل کو خصوصی طور پر اہمیت دی جا رہی ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -