”بابراعظم کیرئیر میں ایسی اڑان بھریں گے کہ پکڑنا مشکل ہو جائے گا اگر وہ۔۔۔“ مدثر نذر نے زبردست پیشگوئی کر دی

”بابراعظم کیرئیر میں ایسی اڑان بھریں گے کہ پکڑنا مشکل ہو جائے گا اگر وہ۔۔۔“ ...
”بابراعظم کیرئیر میں ایسی اڑان بھریں گے کہ پکڑنا مشکل ہو جائے گا اگر وہ۔۔۔“ مدثر نذر نے زبردست پیشگوئی کر دی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق ٹیسٹ کرکٹر مدثر نذر نے کہا ہے کہ بابراعظم اگر اس بار بھی انگلش کنڈیشنز میں اچھا پرفارم کر گئے تو کیرئیر میں ایسی اڑان بھریں گے کہ پکڑنا مشکل ہو جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے مدثر نذر نے کہا کہ بابر اعظم سے اس بار بھی اچھی کارکردگی کی امیدیں وابستہ ہیں کیونکہ نوجوان بیٹسمین نے مختلف ملکوں میں رنز بنا رکھے ہیں۔ اگر اس بار انگلش کنڈیشنز میں بھی آزمائش پر پورا اترتے ہوئے پرفارم کیا تو کیریئر میں ایسی اڑان بھریں گے کہ پکڑنا مشکل ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آف سٹمپ سے باہر جاتی گیندیں ان کی کمزوری رہی ہیں اور ایشیائی وکٹوں پر بیشتر کھیلنے والوں کو یہ مسئلہ درپیش ہوتا ہے، بہرتحال اب بابر کی بیٹ پر گرفت بہتر ہو گئی ہے اور وہ دیر سے کھیلنا بھی سیکھ گئے ہیں، ڈیل سٹین اپنی خطرناک سوئنگ کی وجہ سے مشہور ہیں لیکن بابراعظم ان پر بھی حاوی رہے تھے۔

مزید :

کھیل -