سوشل میڈیا پر موجود نفرت انگیز اور فرقہ وارانہ مواد ،محکمہ داخلہ پنجاب نے بڑا قدم اٹھا لیا 

سوشل میڈیا پر موجود نفرت انگیز اور فرقہ وارانہ مواد ،محکمہ داخلہ پنجاب نے ...
سوشل میڈیا پر موجود نفرت انگیز اور فرقہ وارانہ مواد ،محکمہ داخلہ پنجاب نے بڑا قدم اٹھا لیا 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ داخلہ نے وفاقی حکومت کو سوشل میڈیا پر موجود تمام نفرت انگیز اور فرقہ وارانہ مواد ہٹانے کے لئے مراسلہ بھجوادیا۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے وفاقی حکومت کوبھجوائے گئے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیاپرتمام نفرت انگیزاور فرقہ وارانہ موادہٹادیاجائے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا کاپلیٹ فارم فرقہ واریت کو فروغ دینے کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے،جس کا سدباب انتہائی ضروری ہے۔ دوسری جانب محکمہ داخلہ نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز کو خط لکھا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں امن کمیٹیوں کو فعال کریں اور عید الاضحی کے حوالے سے سیکیورٹی پلان تیار کرکے محکمہ داخلہ کوبھجوائیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -