”مجھے استعفیٰ دینے پر مجبور کر دیا گیا تھا“ بھارتی ہاکی میں اہم عہدے پر فائز رہنے والی مسلمان شخصیت نے افسوسناک انکشاف کر دیا

”مجھے استعفیٰ دینے پر مجبور کر دیا گیا تھا“ بھارتی ہاکی میں اہم عہدے پر فائز ...
”مجھے استعفیٰ دینے پر مجبور کر دیا گیا تھا“ بھارتی ہاکی میں اہم عہدے پر فائز رہنے والی مسلمان شخصیت نے افسوسناک انکشاف کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہاکی انڈیا کے مستعفی صدر محمد مشتاق احمد نے مذہبی بنیادوں پر امتیازی سلوک کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے استعفیٰ دینے پر مجبور کر دیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق وزارت کھیل کے دباﺅ پر محمد مشتاق احمد کو عہدے کی معیاد پوری کرنے کا موقع نہیں ملا اور 7 جولائی کو استعفیٰ دینے پر مجبور کر دیا گیا تھا۔ وزارت کو لکھے گئے 5 صفحات کے خط میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ محمد مشتاق احمد نام ہونے کی وجہ سے انہیں امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا گیا جبکہ دیگر کھیلوں کی تنظیموں کے سربراہ ہندو نام راجیو، مہتا اور سدھاش وغیرہ ہونے کی وجہ سے کھل کر اختیارات کے مزے لوٹ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے سربراہ نریندرا مودی کے وزیراعظم بننے کے بعد ملک بھر میں مسلمانوں کیساتھ امتیازی سلوک روا رکھے جانے کے کئی واقعات منظرعام پر آ چکے ہیں اور افسوسناک امر یہ ہے کہ اہم عہدوں پر ذمہ داریاں نبھانے والے مسلمان بھی اس سے محفوظ نہیں ہیں۔

مزید :

کھیل -