”مصباح الحق کو بالآخر ایک عہدہ چھوڑنا پڑے گا“

”مصباح الحق کو بالآخر ایک عہدہ چھوڑنا پڑے گا“
”مصباح الحق کو بالآخر ایک عہدہ چھوڑنا پڑے گا“

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق ٹیسٹ کرکٹر مدثر نذر نے کہا ہے کہ ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق کو بالآخر ایک عہدہ چھوڑنا پڑے گا، انہوں نے خود کو مشکل میں ڈال لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مدثر نظر نے کہا کہ اگر کوئی چیف سلیکٹر کسی کھلاڑی کو پلیئنگ الیون میں شامل نہیں کرتا اور ٹیم ہار جائے تو اس کے فیصلے پر سخت تنقید ہوتی ہے، مثال کے طور پر فواد عالم ڈومیسٹک کرکٹ کے عمدہ پرفارمر ہیں اور اگر ان کو شامل نہیں کیا جاتا، دوسرا کارکردگی نہ دکھائے تو دباﺅ ہیڈ کوچ پر آتا ہے۔
ایک سوال پر مدثر نذر نے کہا کہ معمولی قسم کے مسائل اپنی جگہ لیکن یونس خان ایک کھرے انسان ہیں، انہیں کوچنگ کا شوق بھی ہے، سابق کپتان کی رہنمائی کا کھلاڑیوں کو فائدہ ہوگا لیکن صرف 3 ماہ کیلئے بیٹنگ کوچ مقرر کرنا درست فیصلہ نہیں۔
نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے سابق سربراہ مدثر نذر کا کہنا ہے کہ میری چیئرمین پی سی بی احسان مانی کے ساتھ نہیں بنی،میں نے ان کے تحت انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں کام کیا تھا لیکن پاکستان میں شاید اس مینجمنٹ کے کچھ اپنے پلانز تھے، میری چیئرمین کے ساتھ دوستی یا اعتبار کچھ نہیں تھا، میں سابق چیئرمین شہریار خان کے اصرار پر کام کرنے کیلئے تیار ہوا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت 11 اکیڈمیز بنانے کا پلان تھا لیکن بعد ازاں دیگر اخراجات کی وجہ سے یہ منصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ علی ضیاءنے کئی برس کرکٹ اکیڈمی کیلئے جاں فشانی سے کام کیا، اگر کوئی غلطی ہوئی بھی تو اتنی بڑی نہیں تھی کہ ان کو فارغ کردیا جاتا۔

مزید :

کھیل -