وہ ملک جس نے کورونا مریضوں کی تلاش کے لیے کتوں کی مدد لے لی

وہ ملک جس نے کورونا مریضوں کی تلاش کے لیے کتوں کی مدد لے لی
وہ ملک جس نے کورونا مریضوں کی تلاش کے لیے کتوں کی مدد لے لی

  

سین تیاگو(ڈیلی پاکستان آن لائن)  جنوبی امریکہ کے ملک چلی کی پولیس نے کورونا وائرس کے مریضوں کی تلاش کے لیے کتوں کی مدد لینے کا فیصلہ کر لیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق پولیس کتوں کو ٹریننگ دے رہی ہے کہ وہ سونگھ کر کورونا کے مریضوں کی شناخت کر سکیں تاکہ ملک میں کووڈ 19 کا پھیلاؤ روکا جا سکے، کتوں میں سونگھنے کی صلاحیت انسانوں سے پچاس گنا زیادہ ہوتی ہے۔ ٹریننگ حاصل کرنے والے کتے ایک گھنٹے میں 250 افراد کو سونگھ سکتے ہیں۔حکام کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی کوئی خوشبو نہیں ہوتی لیکن انفیکشن سے مریض کے جسم میں میٹابولک تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں جس کے باعث پسینے میں خاص اسمپیل پیدا ہونے سے کتے کورونا کے مریضوں کی آسانی سے شناخت کر سکتے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -