کورونا وارڈ میں تعینات ڈاکٹر کی نرس کے ساتھ زیادتی،پھر نرسوں نے مل کر ایسا سبق سکھادیا کہ ساری عمر یاد رہے

کورونا وارڈ میں تعینات ڈاکٹر کی نرس کے ساتھ زیادتی،پھر نرسوں نے مل کر ایسا ...
کورونا وارڈ میں تعینات ڈاکٹر کی نرس کے ساتھ زیادتی،پھر نرسوں نے مل کر ایسا سبق سکھادیا کہ ساری عمر یاد رہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چندی گڑھ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست ہریانہ میں ایک ڈاکٹر کی جانب سے کورونا وارڈ میں تعینات نرس کے ساتھ زیادتی کے معاملے پر نرسوں نے اس کی پٹائی کردی۔

ضلع پنچکولا میں کورونا وارڈ میں تعینات نرس نے الزام لگایا ہے کہ 11 اور 12 جولائی کی درمیانی شب ڈیوٹی ڈاکٹر نے اسے نشہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ اس معاملے پر ہسپتال میں اندرونی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔ ملزم ڈاکٹر کمیٹی کے پاس پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے بعد جب اپنے کمرے میں گیا تو ہسپتال کی نرسوں نے دھاوا بول دیا۔

نرسوں نے ڈاکٹر کی خوب آؤ بھگت اور نعرے بازی کی۔ نرسوں کی جانب سے ہنگامہ بڑھا تو پولیس نے بڑی مشکل سے ڈاکٹر کی جان بچائی۔ہسپتال کے کورونا وارڈ میں ڈیوٹی کرنے والے ایک ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی ڈاکٹر رات کو 9 بجے وارڈ میں راؤنڈ کیلئے جاتا ہے، اس کے بعد صبح واپس جاتا ہے لیکن ملزم ڈاکٹر رات کو وارڈ میں گیا جس سے معاملہ مشکوک ہوجاتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -