کورونا وائرس، لاہور سمیت پنجاب بھر کی جیلوں میں سمارٹ سیمپلنگ کا فیصلہ

کورونا وائرس، لاہور سمیت پنجاب بھر کی جیلوں میں سمارٹ سیمپلنگ کا فیصلہ
کورونا وائرس، لاہور سمیت پنجاب بھر کی جیلوں میں سمارٹ سیمپلنگ کا فیصلہ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئےمحکمہ جیل خانہ جات نے لاہور سمیت پنجاب بھر کی جیلوں میں سمارٹ سیمپلنگ کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعدجیلوں میں بند قیدیوں اور سٹاف کے سیمپلز لینے شروع کر دیئے گئے ہیں۔

نجی ٹی وی  کے مطابق لاہورسمیت پنجاب بھرکی سنٹرل اورڈسٹرکٹ جیلوں سمیت تمام جیلوں میں پہلے مرحلے میں 30 قیدیوں اور سٹاف کے 10 افراد کی سمارٹ سیمپلنگ کا آغاز کردیا گیا، محکمہ پرائمری اینڈسکینڈری ہیلتھ کیئر قیدیوں اور سٹاف کی سمارٹ سیمپلنگ رواں ہفتے مکمل کرے گا اور اس کے بعد اگلے ہفتے دوسرا مرحلہ شروع کیا جائے گا۔آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ کا کہنا ہے کہ جیلوں میں روزانہ نئے قیدیوں کی آمد جاری رہتی ہے، باہر سے آنیوالے قیدی کے بیمار ہونے کا شبہ ہوتا ہے، سمارٹ سیمپلنگ سے کورونا کے مریضوں کا پتہ چلایا جاسکے گا، کورونا کیسز سامنے آنے پرقیدیوں کو علیحدہ کیا جائے گا۔

مزید :

کورونا وائرس -