لاہور میں ٹک ٹاکر لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی، ملزم گرفتار، پکڑا کہاں سے گیا؟ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا

لاہور میں ٹک ٹاکر لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی، ملزم گرفتار، پکڑا کہاں سے ...
لاہور میں ٹک ٹاکر لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی، ملزم گرفتار، پکڑا کہاں سے گیا؟ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ٹک ٹاک پر دوستی کے بعد لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ۔

ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن نوید ارشاد کی سربراہی میں پولیس کے جینڈر بیسڈ کرائم سیل نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم شیراز کو جہلم سے گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دوسرے ملزم آصف کو بھی جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل لاہور میں ٹک ٹاک پر دوستی کے بعد ملزم شیراز نے لڑکی کو ملت پارک میں ملنے کیلئے بلایا ، جہاں ملزم نے اپنے 2 ساتھیوں کے ساتھ مل کر لڑکی کو اسلحہ کی نوک پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔