بابراعظم نے 8 سالہ مداح سامعہ افسر کی خواہش پوری کر دی، ساتھ ہی ایسا وعدہ کر لیا کہ آپ بھی داد دئیے بغیر نہ رہ سکیں
ڈربی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کے کپتان بابراعظم نے 8 سالہ مداح سامعہ افسر کی خواہش پوری کر کے پاکستانیوں کے دل جیت لئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹی 20 اور ون ڈے ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے 8 سالہ مداح سامعہ افسر کی ملنے کی خواہش پوری کردی اور ٹیلی کانفرنس کے ذریعے سامعہ سے گفتگو کرتے ہوئے جب ان کی بیٹنگ کی تعریف کی تو وہ خوشی سے نہال ہو گئیں۔ بابر اعظم نے کہا کہ آپ مجھ سے بھی اچھی ڈرائیو کھیلتی ہیں، بابر اعظم نے سامعہ کو پل شاٹ کھیلنے کی ٹپس بھی دیں۔
????️ @babarazam258 e-meets eight-year-old fan
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 15, 2020
More: https://t.co/Uiqf9P1oJo pic.twitter.com/cliRl6fvhm
ان کا کہنا تھا کہ سامعہ افسر سے ویڈیو لنک پر ملاقات کرکے بہت خوشی ہوئی، اتنی چھوٹی عمر میں سامعہ کی بیٹنگ کی صلاحتیں دیکھ کر حیران رہ گیا۔ شائقین کھیل کا سب سے اہم حصہ ہیں کیونکہ شائقین اچھے یا برے ہر وقت میں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں، انگلینڈ کے خلاف سیریز میں شائقین کی کمی کو ضرور محسوس کریں گے۔
واضح رہے کہ سامعہ اچھی آرٹسٹ بھی ہیں جس کا مظاہرہ انہوں نے بابر اعظم کی تصویر بنا کر کیا جبکہ بابر اعظم نے سامعہ کو اپنے دستخط والی شرٹ بھیجنے تحفے میں دینے کا وعدہ بھی کیا۔ کپتان کی 8 سالہ مداح سامعہ افسر نے کہا کہ بابر اعظم کی سب سے بڑی پرستار ہوں، ان کی طرح نامور کرکٹر بننا چاہتی ہوں۔