وفاقی دارلحکومت میں کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات،پمز انتظامیہ کی جانب سے ہائی الرٹ جاری

وفاقی دارلحکومت میں کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات،پمز انتظامیہ کی جانب سے ...
وفاقی دارلحکومت میں کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات،پمز انتظامیہ کی جانب سے ہائی الرٹ جاری

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی دارلحکومت میں کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات،پمز انتظامیہ کی جانب سے ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پمز ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق مویشی منڈیوں, عید الاضحی اور آئندہ ہفتوں میں محرم الحرام کے جلوسوں کی وجہ سے کورونا وائرس بڑھنے کے خدشات ہیں، صورتحال کے پیش نظر ایمرجنسی کئیر اور کورونا وائرس مریضوں کے علاج کے لیے ہائی الرٹ کا نفاز رہے گا،ہائی الرٹ کا نفاز 20 جولائی سے 20 ستمبر تک 2 ماہ کے لیے رہے گا، اس حوالے سے ایمرجنسی سٹاف کا روسٹر انتظامی دفتر میں 20 جولائی تک جمع کروانا لازمی قراردیا گیا ہے۔اس عرصے میں ہسپتال سٹاف کو لمبی چھٹیوں پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اعلامیہ کے مطابق ہسپتال میں تمام قسم کے یونین کے اکٹھ،مظاہروں اور احتجاج پر بھی پابندی ہوگی۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -کورونا وائرس -