انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرے ٹیسٹ میچ میں تماشائیوں کو بلایا جائے گا یا نہیں؟ برطانوی حکومت نے اعلان کر دیا

انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرے ٹیسٹ میچ میں تماشائیوں کو بلایا جائے ...
انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرے ٹیسٹ میچ میں تماشائیوں کو بلایا جائے گا یا نہیں؟ برطانوی حکومت نے اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کے پیش نظر برطانوی حکومت نے انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرے ٹیسٹ میچ میں تماشائیوں کو بلانے کی تجویز مسترد کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی حکومت نے مانچسٹر میں 5ہزار تماشائی بلانے سے منع کر دیا ہے اور حکام کا کہنا ہے کہ 24اگست سے شروع ٹیسٹ میں تماشائی نہیں آ سکتے، وائرس کی وجہ سے بین الاقوامی کرکٹ خالی سٹیڈیم میں ہوگی۔
دوسری جانب انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے تیاریاں تیز کر دی ہیں۔ پہلے ٹیسٹ میں شرکت نہ کرنے والے ٹیسٹ کپتان جو روٹ نے سکواڈ جوائن کرلیا ہے جبکہ کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باﺅلنگ اور فیلڈنگ کی خامیاں دور کرنے کیلئے ٹریننگ میں خوب جان لگائی، سپنر ڈومینک بیس نے دوسرے ٹیسٹ میں عمدہ کارکردگی کے عزم کا اظہار کیا کیا ہے۔
واضح رہے کہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کل سے شروع ہو گا جس میں دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کو کڑا وقت دینے کیلئے تیار ہیں۔ اس سے قبل تین میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو انگلینڈ کو شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔

مزید :

کھیل -